پولیس کا بڑا چھاپہ، پی ٹی آئی کی بڑی گرفتاریاں ہوگئیں

لاہور (پی این آئی)پولیس نے کاہنہ کے علاقے میں ہونیوالے پی ٹی آئی کنونشن پر چھاپہ مار کر درجنوں افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

پی ٹی آئی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس نے کریک ڈاؤن کرکے کنونشن کیلئے جمع ہونے والے پی ٹی آئی کے 40 سے 50 افراد کو حراست میں لے لیا۔پولیس نے کنونشن منعقد کرنے والے رہنما کے فیروزپور روڈ پر نجی پاؤسنگ سوسائٹی میں واقع دفتر پر بھی چھاپہ مارا۔واضح رہے کہ ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف کو حلقہ این اے 123 کاہنہ میں 22 اکتوبر کو جلسے کی اجازت دی ہے۔ذرائع کے مطابق پولیس کی بھاری نفری کنونشن کے مقام پر تعینات کردی گئی ہے اور قیدیوں والی وینز بھی پہنچا دی گئی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close