علی محمد خان نے کس سے ڈائیلاگ کرانے کی اپیل کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے صدر مملکت سے ایک بار پھر سیاسی جماعتوں اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان ڈائیلاگ کرانے کی اپیل کی ہے۔ جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر علی محمد خان نے کہا کہ نواز شریف کو خوش آمدید کہتے ہیں لیکن وہ آئینی طریقے سے آتے تو بہتر ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ صدر عارف علوی کو اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں کے درمیان ڈائیلاگ کا آغاز کرنا چاہیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close