ن لیگ کے جلسے میں کتنے لاکھ لوگ تھے، احسن اقبال کا حیران کن دعوی

لاہور(پی این آئی)مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ ایک اندازے کے مطابق جلسے میں 2 لاکھ لوگ شریک تھے۔ مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ وہ 40 سالہ سیاست کا نچوڑ دے رہے ہیں اور نواز شریف کو ہر بار اقتدار سے نکالا گیا۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے لوڈشیڈنگ ختم کی اور سی پیک کا منصوبہ شروع کیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی منصوبے کے لیے نواز شریف کو گھر بھیج دیا گیا لیکن چیئرمین پی ٹی آئی کی پھیلائی ہوئی تباہی ملک آج بھگت رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close