فردوس عاشق اعوان نے توپوں کے دھانے نواز شریف کی جانب کھول دیئے

لاہور (پی این آئی) سابق وزیر اطلاعات اور استحکام پاکستان پارٹی کی ترجمان فردوس عاشق اعوان نے نواز شریف کی جانب توپوں کے دھانے کھولتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کو 9 مئی اور 28 مئی کی تاریخوں میں الجھایا جا رہا ہے، اپنے آپ کو عدالت کے سامنے پیش کرنے سے ہی “سب ٹھیک ہونے” کا آغاز ہو گا۔۔۔

نوازشریف کی آمد پر تبصرہ کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پارٹی نے عون چوہدری کی نوازشریف سے ائرپورٹ پر ملاقات سے بھی اعلان لاتعلقی کر دیا ہے اور ان سے تحریری وضاحت طلب کر لی ہے۔۔۔۔فردوس عاشق کا کہنا تھا کہ استحکام پاکستان پارٹی نے عون چوہدری کو شوکاز جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close