نواز شریف کے مینارپاکستان جلسے کی لائیوکوریج ، نگران وفاقی وزیر اطلاعات کا مؤقف سامنے آ گیا

اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد میاں محمد نواز شریف کے جلسے کی لائیوکوریج پر نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کی وضاحت سامنے آ گئی ۔نواز شریف کے جلسے سے خطاب کو تقریبا تمام ہی ٹی وی چینلز نے براہ راست نشر کیا، جن میں پی ٹی وی بھی شامل تھا۔پی ٹی وی کی جانب سے نواز شریف کے جلسے کی لائیو نشریات پر تنقید کی گئی۔اس تنقید کا جواب دیتے ہوئے نگرا ن وزیر برائے اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے وضاحت پیش کی۔مرتضیٰ سولنگی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر کہا کہ پی ٹی وی نے ابھی تین دن پہلے سانحہ کارساز کی 16 ویں برسی پر اسی طرح کی نشریات کی تھیں اور بلاول بھٹو سمیت تمام رہنمائوں کی تقاریر براہ راست نشر کی تھیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close