عون چوہدری کی نواز شریف سے ملاقات پر استحکام پاکستان پارٹی کا شدید ردِعمل آگیا

لاہور(پی این آئی)استحکام پاکستان پارٹی نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے ائیرپورٹ پر ہونے والی ملاقات پر عون چوہدری سے وضاحت طلب کرلی۔

استحکام پاکستان پارٹی نے عون چوہدری کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس حوالے سے استحکام پاکستان پارٹی کے ترجمان کے مطابق عون چوہدری کی نواز شریف سے ملاقات کا پارٹی سے کوئی تعلق نہیں۔ترجمان نے بتایاکہ استحکام پاکستان پارٹی نے عون چوہدری سے تحریری وضاحت طلب کر لی اور کہا کہ اگر عون چوہدری ذاتی حیثیت میں گئے ہیں تو اس کی فوری وضاحت کریں۔خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف سے لاہور ائیرپورٹ پر استحکام پاکستان پارٹی کے سینیئر رہنما عون چوہدری نے ملاقات کی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں