نواز شریف اسلام ائیر پورٹ پر سے کہاں روانہ ہونگے؟ اگلی منزل کا پتہ چل گیا

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیراعظم میاں نوا زشریف 4 سال بعد پاکستان پہنچ گئے ۔ تفصیلات کے مطابق سربراہ ن لیگ کا طیارہ اسلام آباد ائیرپورٹ پر لینڈ کر گیا ہے اور سابق وزیراعظم ائیر پورٹ لائونج میں پہنچ چکے ہیں ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ذرائع نے بتایا ہے کہ میاں نواز شریف طیارے سے لائونج میں پہنچ چکے ہیں تاہم طیارے کے باقی مسافروں کا ابھی تک طیارے سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے

نواز شریف یہاں ایک گھنٹہ قیام کے بعد لاہور کیلئے روانہ ہو جائیں گے  ۔ قبل ازیں اسلام آباد ٹریفک کنڑول نے انہیں خوش آمدید کہا ، ان کیساتھ عرفان صدیقی اور ڈاکٹر عدنان سمیت دیگر رہنما و صحافی موجود ہیں جبکہ ائیر پورٹ پر بڑی تعداد میں کارکنان ان کے استقبال کیلئے موجود ہیں۔

 

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close