اسلام آباد (پی این آئی) ایف آئی اے نے سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے قریبی رشتے دار صابر مٹھو کو اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت 23 اکتوبر کو طلب کر لیا ہے۔۔۔۔صابر مٹھو کو جاری کردہ نوٹس میں ایف آئی اے نے کہا کہ جن ممالک کا دورہ کیا ان کی تفصیلات، اپنی آف شور اور شیل کمپنیوں کا تمام ریکارڈ بھی ساتھ لائیں۔۔۔۔ نوٹس میں کہا گیا کہ اندرون اور بیرون ملک جائیدادوں اور گاڑیوں کی تفصیلات اور فارن کرنسی کی خرید و فروخت کا تمام ریکارڈ بھی ساتھ لائیں۔۔۔۔
ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ صابر مٹھوکے 19بینک اکاؤنٹس ہیں، جن میں 14 پاکستانی اور 5 غیر ملکی بینکوں میں ہیں۔۔۔۔۔ نوٹس میں کہا گیا کہ صابر مٹھو کے ان اکاؤنٹس کے ذریعے 5 ارب 34 کروڑ روپے کی ٹرانزیکشن کی گئی ہیں ۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں