اسلام آباد (پی این آئی) جنرل باجوہ کے سمدھی صابر مٹھو کر ایف آئی اے لاہور نے منی لانڈرنگ کیس میں طلب کرلیا۔
ایف آئی اے کی جانب سے جاری ہونیوالے نوٹس کی مطابق صابر حمید کو بیرون ملک دوروں کی تفصیلات ، انکم ٹیکس گوشوارے اور 2016 سے 2023 تک کی کارروباری تفصیلات بھی فراہم کرنے کا کہا گیا ہے۔ ایف آئی اے کی جانب سے صابر حمید کو ان کی اور ان کے اہلخانہ کی آف شور کمپنیوں کی تفصیلات بھی مہیا کرنے کا کہا گہا ہے۔جنرل (ر) باجوہ کے سمدھی سے ان کی اور ان کے اہلخانہ کی زیر استعمال گاریوں کی تفصیلات بھی طلب کرلی گئی ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں