سابق وزیراعظم نواز شریف کا طیارہ پاکستان کتنے بجے لینڈ کرے گا؟ اہم خبر آگئی

اسلام آباد(پی این آئی ) نواز شریف کی آمد کے حوالے سے اسلام آباد کے لیے ان کی خصوسی پرواز کا شیڈول سامنے آ گیا۔

سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ کے قائد نواز شریف کی وطن واپسی کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ سول ایوی ایشن نے نواز شریف کی وطن واپسی کے لیے خصوصی چارٹر فلائٹ کا شیڈول جاری کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق غیرملکی ائرلائن کی خصوصی فلائٹ ایف زیڈ 4525پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 9بجے دبئی سے اڑان بھرے گی۔ نواز شریف کاخصوصی طیارہ دوپہر ساڑھے 12بجے اسلام آباد ائرپورٹ پر لینڈ کرے گا۔ خصوصی پروازسہ پہر ڈھائی بجے اسلام آباد سے لاہور کے لیے روانہ ہوگی۔ نواز شریف کو لانے والی اس خصوصی پرواز میں 150افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close