صنم جاوید کو رہائی ملتے ہی بڑا جھٹکا لگ گیا

لاہور (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کی سپورٹر صنم جاوید خان کی انسداد دھشت گردی کی عدالت سے ضمانت کے بعد رہائی کا معاملہ، رہائی کے فورا بعد صنم جاوید کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا ۔ پولیس صنم جاوید کو قیدیوں کی وین میں لے کر کوٹ لکھپت جیل سے روانہ ہو گئی۔

صنم جاوید کو دوسری بعد رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کیا گیا ہے۔انسداد دہشت گردی عدالت نے آج صنم جاوید کی رہائی کی روبکار جاری کیے تھے۔ عدالت نے صنم جاوید کے ضمانتی مچلکے منظور کرنے کے بعد روبکار جاری کی۔ عدالتی اہلکار روبکار لیکر جیل روانہ ہو گئے۔ صنم جاوید کی راحت بیکری جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں بھی ضمانت منظور ہوئی تھی۔میڈیا ذرائع نے کہا ہے کہ صنم جاوید کو کسی اور مقدمہ میں نامزد کرکے گرفتاری ڈالنے کا امکان ہے۔گذشتہ روز لاہور ہائیکورٹ نے صنم جاوید پر درج مقدمات کی تفصیلات لینے کی درخواست پولیس رپورٹ کی روشنی میں نمٹا دی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے صنم جاوید کی درخواست پر سماعت کی، درخؤاست میں آئی جی پنجاب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا تھا اور موقف اختیار کیا گیا تھا کہ صنم جاوید پر درج تمام مقدمات کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔

دوران سماعت سرکاری وکیل نے پولیس رپورٹ عدالت میں پیش کی اور عدالت کو بتایا کہ صنم جاوید پر تھانہ سرور روڈ میں صرف دو مقدمات درج ہیں لاہور ہائیکورٹ نے پولیس ریکارڈ کی روشنی میں صنم جاوید کی درخواست نمٹا دی۔قبل ازیں لاہور ہائیکورٹ نے صنم جاوید پر درج مقدمات کی تفصیلات لینے کے لئے دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے فریقین سے رپورٹ طلب کر لی جبکہ عدالت صنم جاوید کو کسی بھی خفیہ مقدمہ مین گرفتار کرنے سے روکنے کی استدعا مسترد کردی تھی

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close