بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان، نئی درخواست نیپرا میں جمع، فیصلہ یکم نومبر کو ہو گا

اسلام آباد(آئی این پی) بجلی مزید مہنگی کرنے کی نئی درخواست نیپرا کو دے دی گئی،نیپرا کو دی گئی درخواست میں بجلی فی یونٹ 55پیسے مہنگی کرنے کی استدعا کی گئی ہے،سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے)کی درخواست منظور ہونے کی صورت میں ڈسکوز کے صارفین پر 8ارب 37کروڑ روپے کا مزید بوجھ ڈالا جائے گا، نیپرا میں درخواست ستمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت دی گئی ہے،سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے فی یونٹ بجلی 55پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کی ہے،

درخواست میں کہا گیا ہے کہ ستمبر میں 12ارب 92کروڑ یونٹ بجلی فروخت ہوئی،نیپرا یکم نومبر کو درخواست پر سماعت کرے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close