لاہور (پی این آئی) ہائیکورٹ نے محکموں کے اسٹاف کو سائیکلیں دینے کا حکم جاری کرتے ہوئے اسموگ کے خاتمے کیلئے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو فوری بند کرانے کا حکم دیا ہے۔۔۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اسموگ کے تدارک کیلئے دائر درخواستوں پر سماعت کی جس سلسلے میں کمشنر محمد علی رندھاوا سمیت دیگرحکام عدالت میں پیش ہوئے۔۔۔ عدالت نے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو فوری بند کرانےکاحکم دیا اور محکموں کے اسٹاف کو فوری سائیکلوں کے استعمال کی ہدایات جاری کیں۔۔۔
عدالت نے ماحولیاتی آلودگی کےخاتمے پر عملدرآمد کرانے والے اداروں کوفنڈز فراہم کرنےکی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت عدالتی احکامات پر4 ماہ عملدرآمد کرلے تو اسموگ کا خاتمہ ہوسکتاہے۔۔۔سماعت کے دوران کمشنر نے عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ قصورمیں فیکٹریوں اور کارخانوں کو وارننگ دے دی گئی ہے، عدالت کےحکم کے مطابق سرپرائز وزٹ کروں گا، ہم عوام کو آگاہی دے رہے ہیں کہ وہ اپنی فیملی کےنام پر پودے لگائیں، بغیر اجازت سڑکیں اورجگہیں کھودنے پرپابندی عائد کردی ہے۔۔۔عدالت نے کہا کہ دھواں پھیلانے والی صنعتوں کوپہلےجرمانےکریں پھربھی عمل نہ کریں تو مسمارکردیں، ڈی سی لاہور صرف آفس میں بیٹھی رہتی ہیں کچھ نہیں کرتیں، وقت آگیا ہے کہ ڈی سی اور تھانوں میں بیھٹےلوگ باہر نکلیں۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں