پرویز الہٰی کے دست راست کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست منظور

لاہور (پی این آئی) لاہور کی ضلعی عدالت نے پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے دست راست محمد خان بھٹی کا 2 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا ہے۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ اینٹی کرپشن حکام نے سابق سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کو عدالت میں پیش کر کے تفتیش کے لیے عدالت سے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔۔۔۔عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔۔۔۔ یہ بات اہم ہے کہ اینٹی کرپشن نے محمد خان بھٹی سمیت دیگر افراد کے خلاف پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close