پیپلزپارٹی بھی نواز شریف کو جیل بھجوانے پر ڈٹ گئی

اسلام آباد (پی این آئی) پیپلزپارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ اب ملک میں ملک میں سلیکشن نہیں چلے گی،نواز شریف جیل سے گئے ہیں واپس جیل جانا پڑے گا۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ راہداری ضمانت شرجیل میمن کو بھی ملی تھی، ن لیگ کی حکومت میں شرجیل میمن کو ایف آئی اے جہاز سے لے گئی تھی۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ملک میں غدار اور محب وطن کی میوزیکل چیئر چل رہی ہے۔ الیکشن کا چاند ہمیں نظر نہیں آرہا۔ انہوں نے کہا کہ آئین میں تو نہیں لکھا کہ نواز شریف آئیں گے تو الیکشن ہوں گے۔ ہمیں ابھی بھی الیکشن پر شک ہے، الیکشن کا شیڈول اب تک نہیں آیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close