پیپلز پارٹی نے نواز شریف کی ضمانت کے فیصلے کو عنائتوں اور رعایتوں کی بارش قرار دے دیا

لاہور (آئی این پی) پیپلز پارٹی نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو 24اکتوبر تک حفاظتی ضمانت دینے کے فیصلے پر کو آئین،قانون اور جمہوریت کے بر عکس قرار دیا ہے۔اپنے مشترکہ رد عمل میں پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے نائب صدور میاں اظہر حسن ڈار،چودھری اختر،ارشد جٹ،میاں ایوب،جاوید بھٹی،اعجاز سمہ،رانا عرفان ،خان آصف خان اور امجد نواز بوبی نے کہا کہ میاں نواز شریف کے اعزاز میں حفاظتی ضمانت کا اجرا عدالتی تاریخ کا منفرد فیصلہ ہے۔

ایک خاص جماعت پر عنائتوں اور رعایتوں کی بارش برسائی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ نگراں حکومت اور بعض ادارے کھل کر (ن) لیگ کی سہولت کاری کر رہے ہیں،صوبائی دارلحکومت کے طول و عرض میں نظر آنے والی اشتہاری مہم مستقبل کا منظر نامہ دکھا رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آئندہ الیکشن کے لئے سلیکشن اینڈ ریکروٹمنٹ پالیسی بے نقاب ہو چکی ہے،نیب کا نواز شریف کے لئے رعائتی رویہ بہت کچھ بیان کر رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ لیول پلئنگ فیلڈ کو نئے لاڈلے کے لئے مختص کر دیا گیا ہے،بعض لوگوں نے ماضی سیسبق حاصل نہ کرنے کی قسم کھا رکھی ہے،پیپلز پارٹی (ن) لیگ کی پری بیلٹ دھاندلی کو ہر جگہ بے نقاب کرے گی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close