فواد چوہدری کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم جاری

اسلام آباد (پی این آئی) سابق وفاقی وزیر اور استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔

 

 

 

فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کی توہین کے معاملے پر جاری ہوئے ہیں، الیکشن کمیشن نے پولیس کو فواد چودھری کو 24 اکتوبر کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ اس سلسلے میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آئی جی اسلام آباد کو فواد چوہدری کو 24 اکتوبر کی صبح 10 بجے پیش کرنےکا حکم جاری کیا ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق فواد چوہدری کے خلاف 24 اکتوبر کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں