سابق وزیراعظم نوازشریف کی پاکستان واپسی، اچانک کہاں پہنچ گئے؟ بڑی خبر آگئی

دبئی (پی این آئی)سابق وزیراعظم نواز شریف سعودی عرب سے دبئی پہنچ گئے۔ان کی دبئی روانگی اہم میٹنگ کے سبب تاخیر کا شکار ہوئی تھی، نواز شریف کو دبئی ایئرپورٹ حکام کی طرف سے خصوصی پروٹوکول دیا گیا۔

 

 

سابق وزیر اعظم نواز شریف اپنی صاحبزادی اسماء نواز کے ساتھ ایمریٹس ہلز دبئی میں قیام کر رہے ہیں، وہ دبئی میں دو دن قیام کریں گے۔ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم قانونی ماہرین سے مزید صلح مشورے کریں گے، جس کے بعد وہ ہفتے کی صبح خصوصی طیارے کے ذریعے پاکستان کے لیے روانہ ہوں گے، وہ دبئی ایئرپورٹ کے لیے متحدہ عرب امارات کے وقت کے مطابق صبح 6 بجے گھر سے روانہ ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں