نواز شریف کی وطن واپسی، شریف فیملی کی تصدیق

اسلام آباد (پی این آئی) مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف 21 اکتوبر کو پروگرام کے مطابق وطن واپس پہنچیں گے۔ شریف فیملی کے ذرائع نے جیونیوز کو تصدیق کی کہ نواز شریف کے دبئی سے پاکستان پہنچنے کے گزشتہ پروگرام میں اب تک کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے اور منصوبے کے تحت دبئی کے مقامی وقت کے مطابق نواز شریف صبح پاکستان کیلئے روانہ ہونگے۔ذرائع نے بتایاکہ نواز شریف کے طیارے کو قانونی ضروریات کے تحت پہلے اسلام آباد اترنا ہوگا، وہ اسلام آباد پہنچ کر مختصر قیام کریں گے جس کے بعد لاہور پہنچیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close