عدالت کا شیخ رشید سے متعلق بڑا حکم جاری

راولپنڈی (پی این آئی)لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے شیخ رشید کی حراست کے خلاف درخواست میں پولیس کو آخری مہلت دے دی۔لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس صداقت علی نے شیخ رشید کی حراست کے خلاف دائردرخواست پرسماعت کی جس سلسلے میں آر پی او راولپنڈی عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے استفسار کیا کہ آرپی اوصاحب بتائیں شیخ رشید سے متعلق کیا پیشرفت ہے؟ آر پی او نے بتایا کہ شیخ رشید کی بازیابی کیلئے کوشش جاری ہے، مزید مہلت چاہیے۔

عدالت نے کہاکہ اور کتنا وقت چاہیے؟ آپ کو جتنا وقت دیا ہے اس میں آپ نے کیا کیا؟ آر پی او نے کہا کہ درخواست گزارکو انکوائری کیلئے بلایا، وہ کوئی معقول جواب نہیں دے سکے، جن 5 پولیس افسران پرشیخ رشید کی گرفتاری کا الزام ہے سی ڈی آرکے مطابق وہ وہاں نہیں تھے۔عدالت نے کہا کہ ایک ہفتے کی مزید مہلت آخری موقع سمجھ کر دے رہے ہیں، ایک ہفتے کے بعد مزید التوا نہیں دیں گے، عدالت وارننگ کے ساتھ ایک ہفتے بعد کوئی نہ کوئی آرڈر پاس کرے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close