چیئرمین پی ٹی آئی گڈبک میں آجائیں گے تو کیس ختم ہو جائے گا، مصطفیٰ نواز کھوکھر کا انکشاف

اسلام آباد (آئی این پی )پیپلز پارٹی کے سابق رہنما مصطفی نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ امید تھی نواز شریف 90 کی دہائی کی سیاست نہیں کریں گے،پاکستان کی سیاست میں کچھ بھی ہوسکتا ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ امید تھی نواز شریف 90 کی دہائی کی سیاست نہیں کریں گے، لیکن نواز شریف آج ڈیل کرکے پھر واپس آرہے ہیں۔مصطفی نواز کھوکھر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی گڈبک میں آجائیں گے تو کیس ختم ہوجائے گا، پاکستان کی سیاست میں کچھ بھی ہوسکتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close