نواز شریف کہاں لینڈ کریں گے؟ سینئر رہنما جاوید لطیف نے اعلان کر دیا

اسلام آباد (آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ نواز شریف لاہور لینڈ کریں گے اور سیدھا جلسہ گاہ جائیں گے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا کہ 2018کے کردار آج خو د مان رہے ہیں کہ دبائومیں فیصلے کئے، نواز شریف کو بیٹے سے تنخوا ہ نہ لینے پر نکالا گیا۔انہوں نے کہاکہ ابھی تو بہت چیزیں باقی ہیں جن پر پردہ ڈالا ہوا ہے۔

رہنمان لیگ نے کہا کہ نواز شریف لاہور لینڈ کریں گے اور سیدھا جلسہ گاہ جائیں گے، ہم قانونی تقاضے پورے کریں گے، نواز شریف ہی ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکال سکتے ہیں۔انہوںنے کہا کہ ہرایک کیلئے دروازے کھلے رہنے چاہئیں لیکن دہشت گردوں کیلئے نہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close