پی ٹی آئی کا کون سا سینئر رہنما جہانگیر ترین پارٹی میں شامل ہو رہا ہے؟

اسلام آباد(آئی این پی )استحکام پاکستان پارٹی کے سینئررہنما محمود مولوی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا سینئر رہنما بھی آئی پی پی میں شامل ہو رہا ہے ، 21اکتوبر کو ہم سرپرائز دیں گے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے محمود مولوی نے کہاکہ تحریک انصاف کا سینئر رہنما بھی آئی پی پی میں شامل ہو رہا ہے، 21اکتوبر کو ہم سرپرائز دیں گے۔

انہوں نے کہا ہے کہ مراد سعید اور اعظم سواتی فوج کیخلاف تھے، چیئرمین پی ٹی آئی کا مائنڈ سیٹ فوج کیخلاف تھا۔ اقتدار میں تھے تو فوج اچھی،جیسے اقتدارسے اتارا گیا فوج کیخلاف ہوگئے۔ملک کی بدقسمتی ہے جو بھی حکومت سے اترتا ہے اسٹیبلشمنٹ کو برا بھلا کہتا ہے ،فوج اس ملک کی ریڑھ کی ہڈی ہے،باہر بیٹھ کر فوج کیخلاف باتیں کرنیوالے سوچیں کہ وہ کر کیا کہہ رہے ہیں؟۔سینئر رہنما استحکام پاکستان پارٹی نے کہا کہ مجھے نوازشریف وزیراعظم بنتے نظر نہیں آرہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close