لاہور (پی این آئی) ہائیکورٹ نے بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت کرتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کردئیے ہیں اور آئندہ سماعت پر جواب طلب کر لیا۔۔۔۔ فاضل عدالت نے مقدمے کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے سماعت 14نومبر تک ملتوی کر دی ہے۔۔۔۔جسٹس علی باقر نجفی نے درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت کی۔۔۔۔۔ سابق بیوروکریٹ خاور مانیکا نے اینٹی کرپشن کے مقدمے میں ضمانت بعد از گرفتاری دائر کی ہے۔۔۔۔
یہ بات اہم ہے کہ خاور مانیکا نے ضمانت پر رہائی کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا جس پر لاہور ہائیکورٹ آفس نے ان کی درخواست ضمانت کو سماعت کے لیے مقرر کیا ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں