اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ نواز شریف کو پاکستان واپسی پر سیدھا جیل جانا پڑے گا۔ بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ نواز شریف کے راستے کی بڑی رکاوٹ اُن کی دو سزائیں ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگی قائد جیسے ہی پاکستان میں اتریں گے تو انہیں سیدھا جیل جانا پڑے گا، اس کے بعد وہ اپنی قانونی جنگ لڑسکتے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں