قبل از وقت ریٹائرمنٹ، سرکاری ملازمین کیلئے ایک اور اہم خبر آگئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے وفاقی سرکاری ملازمین کو 25 سال سروس مکمل ہونے پر قبل از وقت ریٹائرمنٹ کا آپشن دینے کا فیصلہ کر لیا۔

خزانہ ڈویژن نے’پے اینڈ پنشن کمیشن‘ کی ہدایت پر یہ فیصلہ کیا ہے۔ کمیشن کی طرف سے خزانہ ڈویژن کو ہدایت کی گئی تھی کہ وفاقی سرکاری ملازمین کو 25سال سروس مکمل ہونے پر ریٹائرمنٹ لینے کا آپشن دیا جانا چاہیے۔رپورٹ کے مطابق خزانہ ڈویژن کے فیصلے کے تحت جو وفاقی ملازمین 25سال سروس مکمل ہونے پر ریٹائرمنٹ لیں گے انہیں ریٹائرمنٹ کے سال سے ریٹائرمنٹ کی عمر تک پنشن میں 3فیصد کمی کا سامنا کرنا ہو گا۔رپورٹ کے مطابق حکومت کی طرف سے ریٹائرمنٹ کے وقت پنشن کی کیلکولیشن کے متعلق تجاویز کی منظوری دیئے جانے کا بھی امکان ہے۔ یہ تجاویز بھی پے اینڈ پنشن کمیشن کی طرف سے دی گئی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close