بدھ کی چھٹی کا فیصلہ؟ شہریوں کیلئے اہم خبر آگئی

لاہور(پی این آئی) تاجروں نے سموگ کے نام پر بدھ کی چھٹی کا فیصلہ منسوخ کرنے کا مطالبہ کر دیا۔صدر انجمن تاجران لاہور مجاہد مقصود بٹ کا کہنا ہے تاجروں کی معاشی صورتحال ایسی ہے کہ اتوار کی چھٹی بھی بہت بھاری پڑتی ہے، بدھ کو دکانیں بند کرنے کے حکومتی فیصلے کو مسترد کرتے ہیں۔

انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چند روز قبل کمشنر لاہور نے خود ساختہ فیصلے سنانے کی کوشش کی ،وزیراعلی پنجاب محسن نقوی سے اپیل ہے کہ بدھ کے روز چھٹی کے فیصلے کو مسترد کر دیں۔لاہور میں سموگ کا باعث بننے والی فیکٹریاں بند کی جائیں اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو بند کیا جائے ۔لاہور کی تمام مارکیٹوں کے تاجروں کا متک متفقہ فیصلہ ہے کہ بدھ کے روز چھٹی نہیں ہونی چاہیے۔تاجروں نے نگران وزیراعلی سے اپیل کی کہ وہ لاکھوں مزدوروں اور ملازمین کی روزی روٹی کو بند نہ کریں۔سموگ کی صورتحال میں بہتری کے سبب بدھ کے روز سکولوں میں اضافی چھٹی کے فیصلہ کو موخر کر دیا گیا ،بدھ کے روز چھٹی کا فیصلہ ہر ہفتے سموگ کی صورتحال کے جائزے کی بنیاد پر کیا جائے گا،سموگ کی موجودرتحال جنوری 2023سے بہت بہتر ہے،جنوری میں جو لاہور سموگ کی بنیاد پر کی جانے والی درجہ بندی میں سر فہرست تھا آج 54نمبر پر آ چکا ہے جس میں حکومتی اقدامات کے ساتھ بڑا کردار بارشوں کا بھی ہے، حکومتی اقدامات میں سب سے موثر فیصلہ شہر میں دفعہ 144کا نفاذ ،دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی بندش اور فصلوں کی باقیات کی آتشزدگی تھا جنھیں فی الحال برقرار رکھا جا رہا ہے۔

اس حوالے سے مزید اقدامات سموگ کی آئندہ صورتحال کے پیش نظر لیے جائیں گے،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات عوام تک پہنچانے کے لیے ضلعی انتظامیہ اور پرائس کنٹرول ٹیموں کو متحرک کر دیا گیا ، امید ہے کہ آ ئند ہ چند دنوں میں آ ٹے ،دودھ چاول اور دیگر اشیاضروریہ کی قیمتوں میں واضح کمی دیکھی جا سکے گی۔ان خیالات کا اظہار وزیر اطلاعات ثقافت پنجاب عامر میر ،صوبائی وزیر برائے سکول ایجوکیشن منصورقادر ، صوبائی وزیر برائے ٹرانسپورٹ ابراہیم مراد اورصوبائی وزیر برائے تحفظ ماحولیات بلال افضل نے پنجاب کابینہ کے اجلاس کے بعد محکمہ تعلقات عامہ میں میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close