سرکاری دفاتر کے اوقات کار میں تبدیلی کردی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی سرکاری دفاتر کے اوقات کار میں تبدیلی کردی گئی، نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی سرکاری دفاتر کے اوقات پیر تا جمعہ صبح 8:30 سے شام 4.30 بجے تک مقرر کیے گئے ہیں۔پیر تا جمعہ ایک بجے سے ایک بجکر 30 منٹ تک نماز اور دوپہر کے کھانے کا وقفہ ہوگا۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، وفاقی سرکاری دفاتر میں نئے اوقات کار کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close