پیٹرول 40 نہیں 140 روپے کم ہونا چاہیئے، بڑا مطالبہ

کراچی (پی این آئی)گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے پیٹرول کی قیمت میں 140 روپے کمی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ دعا ہے مہنگائی بھی ختم ہو۔ تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرول چالیس نہیں ایک سو چالیس روپے کم ہونا چاہیئے. اے آئی وائی کے مطابق  گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ تین لاکھ روپے تنخواہ لینے والا بھی غریب ہے اور ڈالر نیچے آرہا ہے، دعا ہے مہنگائی بھی ختم ہو، اس مہنگائی کے طوفان میں کم سےکم تنخواہ ایک لاکھ ہونی چاہیے۔

کامران ٹیسوری نے بتایا کل رات ان کا جہاز پہلے ائیرپاکٹ میں پھنسا ، اس سے نکلا توآندھی کی زد میں آگیا، ساتھ موجود نجی ائیرلائن کے پائلٹ نےکہا کلمہ پڑھ لے لیکن پائلٹ کی حاضر دماغی اور پروردگارکے کرم سے ہم محفوظ رہے ۔ یاد رہے حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 40 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا تھا ، کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 283 روپے 38 پیسے فی لیٹر ہوگئی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close