نگراں حکومت کے اہم وزراء کا تحریک انصاف کے رہنماؤں سے رابطہ

اسلام آباد(پی این آئی) نگراں حکومت کے اہم وزراء نے سیاسی ماحول کو انتخابات کے لیے سازگار بنانے کے لیے تحریک انصاف کے رہنماؤں سے رابطہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق نگراں حکومت کے اہم وزراء نے تحریک انصاف کے رہنماؤں سے رابطہ کیا ، اے آروائی کے مطابق  اس حوالے سے ذرائع نے بتایا رابطوں کا مقصد سیاسی ماحول کو انتخابات کے لیے سازگار بنانا ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ چندروز پہلے نگراں وزیراطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے پی ٹی آئی کے شفقت محمود سے ملاقات کی، جس میں پی ٹی آئی رہنما نے کہا ہم مفاہمت چاہتے ہیں لیکن اس کے لیے سب کو کردارادا کرنا ہے۔ ذرائع نگراں حکومت نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی جماعتوں سے رابطے کر رہے ہیں، آزادانہ، منصفانہ انتخابات یقینی بنانے کے لیے ماحول کو ٹھنڈا کرنا مقصد ہے۔

گذشتہ روز نگراں وزیراطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا تھا کہ تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتےہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انتخابات کی تاریخ دینا الیکشن کمیشن کا کام ہے، شفاف انتخابات کےانعقادکیلئےالیکشن کمیشن کی معاونت کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close