عدالت نے عمران خان کیلئے اہم احکامات جاری کردیے

اسلام آباد (پی این آئی)اڈیالہ جیل میں قید چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے سیل میں توسیع کردی گئی۔ ذرائع کے مطابق خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین کے احکامات پر جیل سپرنٹنڈنٹ نے عملدرآمد کرتے ہوئے عمران خان کے سیل میں 35 فٹ سے تقریباً 60 فٹ تک توسیع کر دی۔ ذرائع نے بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے دورانِ سماعت جج سے گھرکے کھانے اور ورزش کیلئے سائیکل فراہم کرنے کی مزید 2 درخواستیں کیں۔

دوران سماعت جج نےسابق وزیراعظم سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ جیل میں کھانا فراہم کرنے کی ذمہ داری جیل حکام کی ہے۔ جج نے سپرنٹنڈنٹ جیل کو ورزش کیلئے مینوئل کے تحت سائیکل فراہم کرنے کے احکامات بھی جاری کئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close