پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض نے 460 ارب کی ادائیگی سے معذوری ظاہر کر دی

اسلام آباد (پی این آئی) بحریہ ٹاؤن کے چیئرمین پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض نے 460 ارب کی ادائیگی سے معذوری ظاہر کر دی ہے۔۔۔۔ سپریم کورٹ میں بحریہ ٹاؤن پراجیکٹس کیس میں ملک ریاض نے متفرق درخواست کر دی ہے۔۔۔۔ ملک ریاض نے اعتزاز احسن کی جگہ سلمان اسلم بٹ کی خدمات حاصل کی ہیں۔۔۔۔بحریہ ٹاؤن کے چیئرپرسن نے عدالت عظمیٰ میں متفرق درخواست میں 460 ارب کی ادائیگی سے معذوری ظاہر کی ہے۔۔۔۔درخواست میں کہا گیا کہ بحریہ ٹاؤن کراچی منصوبہ کے لیے 460 ارب کی ادائیگی ناممکن ہے۔۔۔۔

درخواست میں یہ بھی کہا گیا کہ اتنی بڑی ادائیگیوں کی وجہ سے بحریہ ٹاؤن مارکیٹ میں مقابلہ نہیں کر پائے گا۔۔۔۔درخواست میں یہ بھی کہا گیا کہ بحریہ ٹاؤن کراچی کے ساتھ امتیازی سلوک نہ کیا جائے۔۔۔۔ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے بحریہ ٹاؤن کی متفرق درخواست لینے سے انکار کردیا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close