لاہور (پی این آئی) گورنمنٹ کالج جی سی یونیورسٹی کی جانب سے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو نوجوانوں سے خطاب کرنے کی دعوت دی گئی تھی لیکن مریم نواز نے خطاب سے معذرت کر لی ہے۔۔۔۔ سوشل میڈیا پر پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما اور سابق وزیر اطلاعات مریم اورنگ زیب نے مریم نواز کے جی سی یونیورسٹی میں خطاب کرنے سے انکار کرتے ہوئے وضاحتی پیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جی سی یونیورسٹی نے مریم نواز کو دعوت دی تھی جس کے مطابق مریم نواز نے 16 اکتوبر جی سی یونیورسٹی لاہور کے بخاری آڈیٹوریم میں 11 بجے نوجوانوں سے ’یوتھ لیڈرشپ اینڈ امپاورمنٹ‘ کے موضوع پر خطاب کرنا تھا۔۔۔۔۔ مریم اورنگ زیب نے لکھا کہ گورنمٹ کالج یونیورسٹی کے چیف آرگنائزرز کی جانب سے دعوت نامہ موصول ہوا جس کا احتراماً نکار کیا جاتا ہے۔۔۔۔
مریم اورنگزیب نے دعوت ملنے کے بعد انکار کرنے کی وضاحت دیتے ہوئے لکھا کہ مریم نواز نے جی سی یونیورسٹی میں خطاب کرنے سے اس لیے معذرت کی ہے کیونکہ پاکستان مسلم لیگ ن سمجھتی ہے تعلیمی اداروں کا واحد مقصد تعلیم کے معیار کو برقرار رکھنا ہے۔۔۔۔تعلیمی اداروں کا مقصد اچھا اخلاق اور سماجی طرز عمل فراہم کرنا ہے۔ ذاتی اور سیاسی مقاصد کے لیے ان کا استحصال نہیں ہونا چاہیے ۔۔۔۔مریم اورنگ زیب نے ماضی قریب میں جی سی یونیورسٹی میں ہونے والی تقاریر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ افسوس ہے کہ ماضی میں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کو ذاتی مقاصد اور سیاسی ایجنڈوں کے فروغ کے لیے استعمال کیا گیا۔۔۔۔ اب مسلم لیگ ن تعلیمی اداروں کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کے غلط راستے پر نہیں چلے گی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں