اسلام آباد (آئی این پی )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف سائفر کیس کی سماعت آج منگل کواڈیالہ جیل میں ہوگی۔ چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی پر کل فرد جرم عائد ہونے کا امکان ہے۔خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین سائفر کیس کی سماعت کریں گے۔
عدالت نے آج منگل کو سائفر کیس میں ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کر رکھی ہے۔عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر سمیت 8 وکلا کو اڈیالہ جیل داخلے کی اجازت دے رکھی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں