مولانا فضل الرحمان سے آصف زرداری کی ملاقات، کیا ایجنڈا زیر بحث آیا؟

اسلام آباد (آئی این پی )پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ہے۔آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات کے موقع پر مولانا عبدالغفور حیدری، ڈاکٹرعاصم اور رخسانہ زبیری بھی موجود تھے۔

سابق صدر نے مولانا فضل الرحمان سے ان کی خوشدامن کے انتقال پر فاتحہ خوانی کی۔دونوں رہنمائوں کی ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور انتخابات سے متعلق بات چیت ہوئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close