اسلام آباد (آئی این پی ) پاکستان نے فلسطینیوں کے لئے فوری طور پر انسانی بنیادوں پر امداد غزہ روانہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ غزہ میں اندھا دھند اسرائیلی جارحیت اور محاصرے کے تناظر میں، گنجان آباد غزہ کے پہلے سے مظلوم عوام کو انسانی امداد کی فوری ضرورت ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ غزہ میں رونما ہونے والے انسانی المیے کے پیش نظر حکومت پاکستان نے فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کے دکھوں کو کم کرنے کے لیے فوری طور پر انسانی بنیادوں پر امدادی امداد غزہ روانہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ حکومت فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی، اقوام متحدہ کی متعلقہ ایجنسیوں، حکومت مصر اور بیرون ملک پاکستانی مشنز کے ساتھ ہم آہنگی کر رہی ہے تاکہ ترسیل کے طریقوں کو حتمی شکل دی جا سکے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں