پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے کرایوں میں کمی اور اشیا سستی کرنے کیلئے دو دنوں کی ڈیڈلائن دیدی

لاہور(پی این آئی) نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے کرایوں اور اشیاء کی قیمتوں میں کمی کیلئے 48 گھنٹے کی ڈیڈلائن دے دی۔ انہوں نے کہا کہ تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد ٹرانسپورٹ کرایوں اور روزمرہ اشیاء کی قیمتوں میں بھی خاطر خواہ کمی کی جائے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے متعلقہ محکمے کو ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 10فیصد کمی لانے کا ٹاسک سونپ دیا ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے تناسب سے اڑتالیس گھنٹوں میں کرائے کم کئے جائیں۔ چیف سیکرٹر ی اور صوبائی وزیرٹرانسپورٹ میٹنگ کریں۔ وزیراعلیٰ نے سیکرٹری زراعت، کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو بنیادی اشیاء کی قیمتوں میں کمی لانے کی ہدایت کردی۔ صوبائی وزیرصنعت، گھی فلور اور دیگر ایسوسی ایشنز کے ساتھ مذاکرات کریں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ چیف سیکرٹری روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں میں کمی کے اقدامات کا جائزہ لیں، پوری ٹیم عوام کو ریلیف دینے کیلئے دن رات ایک کردے۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور کمیٹیوں کو فعال رکھا جائے، ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے۔

مزید برآں نگران وزیراطلاعات عامر میر نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات عوام تک پہنچانے کے لیے ضلعی انتظامیہ اور پرائس کنٹرول ٹیموں کو متحرک کر دیا گیا ، امید ہے کہ آ ئند ہ چند دنوں میں آ ٹے ، دودھ چاول اور دیگر اشیاضروریہ کی قیمتوں میں واضح کمی دیکھی جا سکے گی۔ عامر میر نے بتایا کہ نگران وزیر اعلی پنجاب سید محسن نقوی کی ہدایت پر پٹرول کی قیمتوں میں 40روپے فی لیٹر کمی کے ثمرات کو عوام تک پہنچانے کے لیے ضلعی انتظامیہ اور پرائس کنٹرول ٹیموں کو متحرک کر دیا گیا ہے۔ امید ہے کہ آ ئند ہ چند دنوں میں آ ٹے ،دودھ چاول اور دیگر اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں واضح کمی دیکھی جا سکے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close