پیٹرول قیمتوں میں کمی کے بعد نگران وزیراعظم نے ایک اور خوشخبری سنا دی

اسلام آباد (پی این آئی) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک پہنچانے کی ہدایت کر دی.

وزیراعظم نے اشیاء کی قیمتوں میں کمی کے لیے ہنگامی اقدامات کی ہدایت کی۔تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد اشیاء کی قیمتوں میں کمی کی ہدایت کر دی۔ نگران وزیراعظم نے وفاقی اور صوبائی سطح پر متعلقہ حکام کو قیمتوں میں کمی کے لیے سخت طریقہ کار اپنانے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے تمام وزرائے اعلیٰ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ قیمتوں میں کمی کو یقینی بنائیں اور تمام توجہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک پہنچانے پر مرکوز رکھی جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close