نواز شریف کے لیے ریڈ کارپٹ ن لیگ نہیں، کوئی اور بچھا رہا ہے، پیپلز پارٹی رہنما خورشید شاہ کا دعویٰ

سکھر (پی این آئی) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے سوال کیا ہے کہ نواز شریف عمر کے اس حصے میں طاقت ور حلقوں سے ڈیل کر کے اقتدار میں آئیں گے تو ان کی سیاست کیا بچے گی؟ ان کی واپسی پر ریڈ کارپٹ ن لیگ نہیں بلکہ کوئی اور بچھا رہا ہے۔۔۔۔جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھاکہ ن لیگ نے کافی تکلیفیں دیکھی ہیں، پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ بیک ڈور سیاست چھوڑ دیں، کب تک بیک ڈور سیاست چلتی رہے گی؟ ۔۔۔۔

خورشید شاہ نے کہا کہ نوازشریف کو کہہ رہا ہوں کہ کیا کر رہےہیں؟ پھرغلطی کرناچاہ رہے ہیں، جو کسی کے کندھے پر چڑھ کر آئے گا تو اس میں فیصلہ کرنے کی کیا طاقت ہوگی؟ کیا اب بھی ہم نہیں سدھریں گے؟ نواز شریف عمر کے اس حصے میں طاقت ور حلقوں سے ڈیل کر کے اقتدار میں آئیں گے تو ان کی سیاست کیا بچے گی؟

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close