پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت نہیں تو پھر کسی کو نہیں ہونی چاہیے، پی ٹی آئی سینئر رہنما کی میڈیا سے گفتگو

لاہور (پی این آئی) پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ یہ نواز شریف کا ملک ہے انہیں واپس آنا چاہیے، میری خواہش ہے کہ وہ آئیں اور الیکشن لڑیں۔۔۔۔انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے باہر لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ن لیگ اور پی ٹی آئی کے درمیان فیئر اینڈ فری الیکشن ہونا چاہئیں۔۔۔اسد عمر کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے ساتھ قانون کے مطابق سلوک ہونا چاہیے۔۔۔۔ اسد عمر نے کہا کہ پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت نہیں تو پھر کسی کو نہیں ہونی چاہیے،

الیکشن کمیشن کو نوٹس لینا چاہیے ن لیگ کو جلسے کی اجازت ہے لیکن پی ٹی آئی کو اجازت نہیں دی گئی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close