تعلیمی اداروں میں بدھ کی چھٹی کی جائے گی یا نہیں؟

لاہور(پی این آئی)پنجاب کے تعلیمی اداروں میں بدھ کی چھٹی کی جائے گی یا نہیں؟ وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کل فیصلہ کن اجلاس طلب کر لیا۔ انسداد سموگ اقدامات کے حوالے سے تعلیمی اداروں میں بدھ کی چھٹی کے حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیرصدارت اجلاس پیر کو ہوگا۔

اجلاس میں صوبائی وزرا، چیف سیکرٹری، سیکرٹری ماحولیات اور متعلقہ حکام شرکت کریں گے ،صوبائی وزیر تعلیم، صوبائی وزیر اطلاعات اور صوبائی وزیر ماحولیات شام 5 بجے پریس کانفرنس کرکے اجلاس کے فیصلوں سے میڈیا کو آگاہ کریں گے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close