لاہور (پی این آئی) پنجاب کے نگران وزیراطلاعات و ثقافت عامر میر نے مونس الہی کے بیان پر کہا ہے کہ اربوں روپے کی کرپشن کے مقدمات سے بچنے کی خاطر ملک سے فرار ہو کر یورپ میں روپوش ہونے والے مونس الہٰی پنجاب کی نگران حکومت کے بارے میں شر انگیز جھوٹ پھیلانا بند کریں۔
اربوں روپے کی کرپشن کے مقدمات سے بچنے کی خاطر ملک سے فرار ہو کر یورپ میں روپوش ہونے والے مونس الہی پنجاب کی نگران حکومت کے بارے میں شر انگیز جھوٹ پھیلانا بند کریں۔ حکومت پنجاب نے کسی سرکاری سکول کو کسی پرائیویٹ تعلیمی ادارے کے حوالے نہیں کیا ہے
— Minister Information Punjab (@MinisterInfoPb) October 15, 2023
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب نے کسی سرکاری سکول کو کسی پرائیویٹ تعلیمی ادارے کے حوالے نہیں کیا ہے، نہ ہی سرکاری اسکولوں کو پرائیویٹائز کرنے کا کوئی فیصلہ ہوا ہے۔مونس الہی کو اصل تکلیف یہ ہے کہ پنجاب کے نگران وزیر اعلی محسن نقوی صوبے میں اسکولوں کی حالت بہتر بنانے کے لیے دن رات ایک کیے ہوئے ہیں اور مفرور چودھری کو یہ بات گوارا نہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں