اسلام آباد (آئی این پی )سپریم کورٹ بار کے صدر عابد زبیری نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف سائفر کیس بنتا ہی نہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلے تو یہ دیکھنا ہوگا کہ سائفر ہے کیا ، پہلے یہ ثابت کریں کہ جو پرچہ لہرایا گیا وہ سائفر تھا، اجلاس میں کہا گیا سائفر پاکستان کے معاملات میں مداخلت ہے، اس کیس کا ٹرائل اوپن کورٹ میں ہونا چاہئے جیل میں نہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں