نواز شریف کو پاکستان آ کر عدالتوں کا سامنا کرنا پڑے گا، پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما کا دعویٰ

اسلام آباد (آئی این پی )پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ نواز شریف کو وطن آ کر عدالتوں کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ ن نے الیکشن مہم کا آغاز کردیا ہے، ن لیگ نے اپنے قائد نواز شریف کا استقبال کرنا ہے ، نوازشریف کو وطن آکرعدالتوں کا سامنا کرنا پڑے گا، الیکشن شیڈول کے اعلان سے بے یقینی ختم ہوئی ہے۔

انوارالحق کاکڑ نگران وزیراعظم ہیں، ان کے کوئی عزائم نہیں ۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی جیل میں ہیں، وکلا دفاع کر رہے ہیں، وکلا کیسز ختم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔پی ڈی ایم کے دور حکومت کی بات کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ 14ماہ میں عوام کی توقعات پر پورا نہیں اتر پائے، مہنگائی بڑھی، عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوا، 14ماہ میں فصلوں کی قیمتیں اور صنعتکار کا منافع بھی بڑھا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close