لاہور(پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی پنجاب کے سرکاری سکولوں کی انتہائی قیمتی عمارات اور سہولیات من پسند نجی اداروں میں اپنی ذاتی جائیداد سمجھ کر بانٹ رہے ہیں۔
آئین اور قانون نگران حکومت کو اس کی اجازت نہیں دیتا،اس ناجائز تعلیمی نجکاری کے نتیجے میں فیسوں میں بڑااضافہ ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج غریب بجلی اور گیس کے بل دینے سے قاصر ہیں، وہ کل سرکاری سکولوں کی نجکاری کے بعد اپنے بچوں کے بھاری تعلیمی اخراجات کا بوجھ کیسے اٹھا پائیں گے۔ انہوں نے تعلیمی اداروں کی غیر قانونی نجکاری، کم تنخواہوں اور سہولیات کے فقدان کے خلاف پنجاب میں اساتذہ کے خلاف پولیس ایکشن اور گرفتاریوں کی پر زور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ محسن نقوی کے قوم کے محسنوں یعنی اساتذہ کے ساتھ بدترین سلوک سے سوائے محسن نقوی کے پورا معاشرہ شرمسار ہے، چودھری پرویز الہٰی کے دور میں پڑھا لکھا پنجاب پروگرام کی کامیابی کی دنیا بھر میں پذیرائی ہوئی جبکہ نگران دور کے میں تعلیم اور تعلیم دینے والوں کے ساتھ ناروا سلوک سے پنجاب کی دنیا بھر میں جگ ہنسائی ہوئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں