کراچی(پی این آئی)پاکستان کسٹمز نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر کے قبضے سے تین کروڑ 70 لاکھ روپے مالیت کے 37 آئی فون 15 برآمد کر لیے۔
پاکستان کسٹمز کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گذ شتہ دن پروٹوکول میں گرین چینل سے جانے والی فیملی کے قبضہ سے ایئر پورٹ لاؤنج کے باہر کسٹمز انٹیلیجنس نے iPhone برآمد کیے تھے۔ ’مذکورہ واقعے کے بعد پاکستان کسٹمز ایئرپورٹ کلکٹریٹ انٹرنیشنل آرائیول لاؤنج پر تعینات عملے نے بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی کڑی نگرانی، سکینگ اور خصوصی طور پر پروٹوکول میں آنے والے مسافروں اور ان کے سامان کی سکینگ بڑھائی۔‘ بیان کے مطابق اتور کو دبئی سے بذریعہ امارت ایئر لائن کی پرواز Ek 600 سے کراچی پہنچنے والے فیصل سلیم نامی مسافر معذوری کا بہانہ بناکر وہیل چیئر پر بیٹھ کر گرین چینل استعمال کرتے ہوئے لاؤنج سے باہر جانے کی کوشش کر رہا تھا۔ ’مسافر کو کسٹمز سٹاف نے روک کر اس کی جسمانی تلاشی لی تو انکشاف ہوا کہ مسافر نے اپنے جسم کے ساتھ 39 آئی فون 15 باندھا ہوا تھا جن کی مالیت تین کروڑ روپے ہیں اور ان پر مروجہ قانون کے تحت 70 لاکھ روپے ڈیوٹی/ٹیکسز کی مد میں قابل ادا ہیں۔ اس طرح برآمد شدہ آئی فونز کی کل مالیت تین کروڑ 70 لاکھ روپے ہے۔‘ اعلامیے کے مطابق ملزم کے خلاف کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے ان کو باضابطہ گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملزم کا مجاز عدالت سے ریمانڈ حاصل کرکے ان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں