سائفر کیس ،چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ، ایف آئی اے کو نوٹس جاری

اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین نے آئین کے آرٹیکل 248 کے تحت سائفر کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں استثنیٰ کی درخواست دائر کردی جس میں مقدمہ خارج کرنے کی استدعا کی گئی ۔چیئرمین پی ٹی آئی کی اخراج مقدمہ اور ٹرائل روکنے کی درخواستیں عدالت نے یکجا کرکے ایف آئی اے کو نوٹس جاری کیا اور 16 اکتوبر تک جواب طلب کر لیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ہے جس کے مطابق پٹیشنر کے وکیل کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی سیکشن 5 کا اطلاق نہیں ہوتا،

انہیں آرٹیکل 248 کے تحت استثنیٰ حاصل ہے ۔چیئرمین پی ٹی آئی نے سائفر کیس کا ٹرائل روکنے کی بھی استدعا کی۔ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی اخراج مقدمہ اور ٹرائل روکنے کی درخواستیں یکجا کرتے ہوئے درخواست پر ایف آئی اے کو نوٹس جاری کر دیا۔ مقدمہ اخراج اور ٹرائل روکنے کی درخواست پر سماعت 16 اکتوبر کو ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں