ن لیگی رہنما رانا ثنا اللہ نے ن لیگ کے مینار ِ پاکستان جلسے سے متعلق بڑا دعویٰ کر دیا

لاہور (پی این آئی)مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر اور سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان کی زیر صدارت پنجاب کے تنظیمی عہدیداران، ڈویژنل صدور اور کوآرڈی نیٹرز ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس ہوا جس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی 21 اکتوبر کی واپسی کے حوالے سے انتظامات اور تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔

 

 

 

لیگی رہنما راناثنا اللہ نے تمام تنظیمی عہدیداران اور کوآرڈی نیٹرز کی طرف سے تیاریوں پر پیش کی جانے والی رپورٹس پراطمینان اور خوشی کا اظہار کیا۔اس موقع پر صدر ن لیگ پنجاب رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ پنجاب کے طول و عرض میں اس وقت نوازشریف کی واپسی ہی ایک اہم ایونٹ ہے اور پوری قوم اسکی تیاریوں میں مصروف ہے،21 اکتوبر کو مینار پاکستان پر ہونے والا جلسہ کبھی بھلایا نہ جانے والا واقعہ ہوگا،اور یہ ہر جلسے کا ریکارڈ توڑ دے گا،اس وقت پاکستان کا ہر غریب قائد کی واپسی میں اپنے حالات کو بدلنے کی امید کی طرح دیکھتا ہے،مینار پاکستان کا تاریخی جلسہ اور قائد نواز شریف کی تقریر پاکستان کے روشن ،پرامن اور معاشی مستقبل کی نوید ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں