بونس انکریمنٹ کا اعلان کر دیا گیا، کس کس کو ملے گا؟

کراچی (پی این آئی) پی آئی اے میں دو ماہ کے دوران اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر انتظامیہ نے ملازمین کیلئے بونس انکریمنٹ کا اعلان کیا ہے۔۔۔۔ رپورٹس کے مطابق بونس کا اعلان اپریل تا ستمبر 2023 کے دوران مثبت مالی نتائج کیلئے ملازمین کی محنت کے اعتراف میں کیا گیا ہے۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ انکریمنٹ بونس کا اطلاق یکم اکتوبر 2023 سے ہوگا۔ بونس کا اطلاق 2022 میں ادا کئے گئے بونس کی کارکردگی کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔۔۔۔ اس حوالے سے پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے جاری کیے گئے اعلان کے مطابق اضافہ 31 مارچ 2023 کی تنخواہ کے 5 سے 10 فیصد پر مشتمل ہو گا۔۔۔۔

اعلان میں واضح کیا گیا ہے کہ اکتوبر 2023 یا اس سے قبل کمپنی چھوڑنے کا نوٹس دینے والے ملازمین بونس کےاہل نہیں ہوں گے۔۔۔۔ جبکہ یکم اپریل 2022 سے 30 ستمبر 2023 کے دوران میں نئے بھرتی، ترقی یا تنخواہ میں اضافہ پانے والے ملازمین بھی اس انکریمنٹ کے اہل نہیں دیئے گئے۔۔۔۔۔ اعلان میں واضح کیا گیا ہے کہ جن ملازمین کے تادیبی کیس زیر التواء ہیں وہ بھی بونس کے اہل نہیں ہوں گے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close