سم کارڈز کی فروخت پر پابندی لگا دی گئی

مردان(پی این آئی) مردان کے ڈپٹی کمشنر نےضلع بھر میں سم کارڈز کی فروخت پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کر دی۔گلی، محلوں اور بازاروں میں کاونٹرز پر موبائل سم کی فروخت پر مکمل پابندی ہو گی۔

 

 

 

ڈپٹی کمشنر مردان نے دفعہ 144 کے تحت موبائل فون کی سم کمپنیوں کے دفاتر کے سوا کسی بھی دوکان پر فروخت کرنے پر مکمل پابندی کا اعلامیہ جاری کر دیا۔ڈپٹی کمشنر مردان کے مطابق موبائل سم کی فروخت پر یہ پابندی معصوم شہریوں کو کسی بھی نا خوش گوار واقع سے بچنے کیلئے لگائی گئی ہے۔غیر قانونی سمز دہشت گردی اور دیگر کاموں کیلئے استعمال ہوتی ہی۔ شہر میں بغیر کسی کاغذی کاروائی اور ویری فیکیشن کے سم فروخت ہورہی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر کے دفتر کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ اب کسی بھی دوکاندار نے موبائل فون کی سم فروخت کی تو اسے فوری طور پر گرفتار کر کے جیل بھیجا جائے گا۔ قانونی اجازت نامہ کے بغیر سم فروخت پر پابندی عائد کی جارہی ہے. سموں کی غیر قانونی فروخت پر پابندی دو ماہ کیلئے لگائی گئی .خلاف ورزی پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close